تهران سمیت پورے ملک میں نماز عید الفطر کے روح پرور اجتماعات دارالحکومت تہران میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع آج دنیا کے بیشتر اسلامی ملکوں کی طرح ایران میں بھی عید الفطر اپنے روایتی انداز میں منائی جارہی ہے ۔ ملک سبھی چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں صبح کی ابتدائی گھڑیوں ہی سے لوگ عیدگاہوں میں پہچنا شروع ہوگئے جبکہ بعض مقامات پر نماز عید صحراؤں میں ادا کی گئ ۔ نماز عید فطر کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا جہاں نمازعید الفطر رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تہران میں نمازیوں کی سہولت کے لئے صبح ساڑھے پانچ بجے سے ڈہائی هزار بسوں کانتظام کیا گیا تھا جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد تہران کے طول عرض سے میٹروکے ذریعے انقلاب اسکوائر پہچی۔ تہران یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ہونے والے نماز عید الفطر کے اجتماع میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام اور تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفرا نے شرکت کی ۔ نمازعید الفطر کے خطبوں کی ابتدا میں لوگوں نے اپنے روایتی انداز میں نعرے لگاکر رہبر انقلاب اسلامی کا استقبال کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطبے کے آغاز میں پوری امت مسلمه کو مبارکباد پیش کی ۔ نماز عید الفطر کے خطبوں کی تفصیلات رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج نماز عید الفطر کے خطبوں میں عالمی یوم القدس کو حق کی علامت اور ظلم کے مقابلے میں انصاف کی ثابت قدمی کا عکاس قرار دیتے ہوۓ فرمایا کہ یوم القدس صرف فلسطین کا دن نہیں ہے بلکہ یہ ملت اسلامیہ کا دن اور صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی امت کی آواز بلند کۓ جانے کا دن ہے ۔آج تہران میں نماز عید الفطر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں عالمی یوم القدس کے عظیم مظاہروں میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کو سراہا اور ملت ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کی ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی کہ عالمی یوم القدس ایک عالمی پیغام کا حامل ہے ۔ اور وہ پیغام یہ ہے کہ ملت اسلامیہ ظلم کو برداشت نہیں کرے گی چاہے ظالم کو بڑی طاقتوں کی حمایت ہی کیوں نہ حاصل ہو۔ رہبر انقلاب اسلامی نے بعض ایسے ذرائع ابلاغ سے، کہ جو یہ خیال کرتے تھے کہ وہ ملت ایران پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ، بعض ممالک کے سربراہوں مرعوب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور یوم القدس نے ملت ایران کی عظمت اور ان کے فیصلے سے دنیا والوں کو آگاہ کر دیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں ہفتہ دفاع مقدس کے نزدیک آنے کی جانب اشارہ کیا اور علم و سائنس کے میدان میں ملت ایران کی عظیم کامیابیوں کو دفاع مقدس کے دوران ملت ایران ذاتی اور باطنی صلاحیتوں کے نکھار کا نتیجہ قرار دیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف چلاۓ جانے والے مقدمات کی جانب بھی اشارہ کیا اور فرمایا کہ اگر ملزمین اپنے بارے میں اعتراف کریں تو وہ نافذ العمل ہوگا لیکن ان کی جانب سے دوسروں کے خلاف کۓ جانے والے اعترافات اس وقت تک قابل قبول نہیں ہوں گے جب تک وہ ثابت نہ ہوجائيں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کی کہ بعض ملزمین کی جانب سے لگاۓ جانے والے الزامات کی بنیاد پر دوسروں پر الزام لگانا درست نہیں ہے بلکہ یہ ظلم ہے اور شرعا جائز نہیں ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 167510
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں عالمی یوم القدس کو حق کی علامت اور ظلم کے مدمقابل انصاف کی ثابت قدمی کا عکاس قرار دیا.